1 اگست 2012 - 19:30

ہندوستان اور پاکستان کے تجارتی تعلقات میں آج اس وقت ایک بڑی تبدیلی آئی کہ جب ہندوستان کی حکومت نے پاکستان کے شہریوں اور کمپنیوں کو اس ملک میں سرمایہ کاری کی باقاعدہ اجازت دے دی.

ابنا: ہندوستانی ذرائع کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے آج  اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا گیا  جس میں پاکستان کو ہندوستان مین سرمایہ کاری کے لئے باقاعدہ اجازت دی گئی – تاہم بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی اداروں کو ہندوستان میں خلاء ،دفاع اور جوہری شعبوں میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہوگی -پاکستان کو ہندوستان میں سرمایہ کاری کی اجازت دینا دونوں ممالک کے وزرائے تجارت اور اہم چیمبروں کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لئے تیار کئےگئے روڈ میپ کا حصہ ہے -ہندوستان کے اس فیصلے سے جنوبی ایشیاء کے خطے میں تجارتی سرگرمیوں میں بڑی حد تک اضافے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے -ہندوستان اور پاکستان کے تجارتی حلقوں نے حکومت ہندوستان کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا ہے

.......

/169